مہر خبـررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ہالینڈ کے وزیرخارجہ سے رابطہ کرکے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ اٹھایا ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے محمد فیصل کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ہالینڈ کے ہم منصب سے رابطہ کرکے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے پر مسلمانوں کے جذبات سے آگاہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈچ پارلیمان کی جانب سے ایسےاقدامات سے دنیا کے تمام مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوں گے جب کہ نفرت اور عدم برداشت کوتقویت ملے گی۔ گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں پر پاکستان پہلے ہی ملک میں متعین ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے سفارتی سطح پر احتجاج ریکارڈ کراچکا ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ اقوام متحدہ اور او آئی سی میں اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔
پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ہالینڈ کے وزیرخارجہ سے رابطہ کرکے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ اٹھایا ہے۔
News ID 1883472
آپ کا تبصرہ